بلرام پور ۔جامعہ اہلسنت نورالعلوم عتیقیہ مہراج گنج بازار ترائی میں آج بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کےلئے جامعہ کے ناظم اعلی شبراتی اشرفی نے اپنے ہاتھوں سے بچوں اسکولی بیگ تقسیم کیا ۔اس موقع سے ایک خوبصورت محفل بھی منعقد کی گئی جس میں مدرسہ کے تمام اساتذہ اور طلبہ موجود تھے ، حاضریں سے خطاب کرتے ہوئے مدرسے کے ناظم اعلی نے کہا کہ " ہم اپنی قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کے مشن پرہیں ، کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک کہ وہ تعلیم کے اسلحے سے لیس نہ ہو آج کے زمانے میں مسلمانوں کی پس ماندگی کے اسباب میں ایک اہم سبب مسلم بچوں کا تعلیم کے میدان میں پچھڑنا بھی ، مسلمان بچے تعلیم کی طرف آئیں اس کے لیے ہم نے تعلیمی ترغیب دینے والی اشیاء کی مفت تقسیم کا پلان بنایا ہے ۔ ہماری طرف سے یہ کوششیں برابر ہوتی رہی ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیں اور اپنی وسعت سے بڑھ کر بچوں کی ضرورتوں کا اہتما م کریں "۔ مدرسہ کے پرنسپل مولانا ضمیر احمد لطیفی صاحب نے بھی حاضرین اور طلبہ سے خطاب کیا ۔حضرت نے فرمایا کہ ہمارے مذہب کی جو پہلی وحی نازل اس کا مطلب ہی ہوتا پڑھو آ کب تک پڑھو اس کے بارے میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیاکہ ماں کی گود سے قبر کی منزل تک تعلیم حاصل کرو ، علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی جس عمر انسان چاہے علم حاصل کرسکتا تھا ، بچپنے میں حصول علم کی عادت اس لیے ڈالی جاتی ہے کہ ہم پوری زندگی علم کے تئیں مخلص رہ سکیں ۔آپ طلبہ جتنی محنت سے علم حاصل کریں اتنی زیادہ کامیابی ملے گی جو علم کے ساتھ ناروا سلوک کرےگا علم اس سے دور چلاجائے گا ، اس لیے آپ لوگ محنت اور لگن کے ساتھ حصول علم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ۔یہ جو کچھ آپ کو دیا جارہاہے آپ کے علم کی قدر کرتے ہوئے ہم لوگ آپ کو دے رہے ہیں ۔اگر آپ لوگ اپنی محنت اور لگن برابر جاری رکھیں گے تو ہم لوگ اس سے بھی بڑھ کر اچھے انعامات آپ کو دیں گے ۔"
ناظم اعلی شبراتی صاحب قبلہ اور پرنسپل حضرت علامہ لطیفی صاحب قبلہ نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں بیگ تقسیم کیا ۔ بچے بڑے خوش نظر آئے ۔آخر میں یہ محفل سلام ودعاپر اختتام کو پہونچی ۔اس ترغیبی انعامات کے موقع پر بھی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بالخصوص مولانا فیاض احمد مصباحی ،مولانا ذاکر حسین مصباحی مفتی عبدالرقیب مصباحی مولانامحب الرسول اشرفی قاری ساجدعلی اشرفی مولانامحمدانیس مولاناخورشید احمدمولانامحمدشمیم قادری مولانامحمدفاروق مولاناشیرعلی ثقافی مولاناابراہیم نوری قاری شفاعت اللہ رضوی مولانارجب علی مولاناسلمان رضا مولانا غلام ربانی ماسٹر عبدالقادر ماسٹر شاداب خان کے علاوہ منتظمہ کمیٹی اور قرب وجوار کے لوگ آخر تک شامل رہے