نو مولو د اطفال دیکھ بھال ہفتہ آج سے، تفصیلی ہدایات جاری
لکھنؤ (انقلاب نیوز):ریاست میں اطفال شرح اموات میں کمی لانے کے لیے ہر سطح پر بھر پور کو شش کی جا رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں عوام کو نو مولو د اطفال کی صحت کے تئیں بیدار کرنے ، نو مولود کی مناسب دیکھ بھال ، کنگارو مدر کیئر اور بر یسٹ فیڈنگ کو فروغ دینے کے لئے ۱۴؍ سے ۲۱؍نو مبر تک نو مولود اطفال دیکھ بھال ہفتہ منا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی صحت مشن کے ایڈیشنل مشن ڈائر یکٹر جسجیت کور نے ریاست کے سبھی چیف میڈیکل افسروں نو مولود اطفال دیکھ بھال ہفتہ کے دوران منعقد ہونے والے اہم پروگراموں کے بارے میں تفصیلی ہدایات جا ری کی ۔ بیش قیمتی زندگی کا آغاز ، نو مولود اطفال کی دیکھ بھال کے ساتھ کو بنیا د بنا کر اس ہفتہ کے پر وگرام طے کیے گئے ہیں ۔ اس ہفتے کے دورا ن بیمار نو مولود اطفال کی شنا خت کر بر وقت طبی سہولت مہیا کر انے اور نو مولو د اطفال کی بہتر دیکھ بھال کے بارے میں زیا دہ سے زیا دہ لو گوں کو بیدار کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اس کے علا وہ پیدائش کے بعد جلد بریسٹ فیڈنگ ، چھ مہینے تک صرف بریسٹ فیڈنگ اور چھ مہینے بعد اوپری غذا کے اطفال کو عدم تغذیہ سے بچانے اور وقت سے ریگولر ٹیکہ کا ری کے تئیں محکمہ صحت کے ساتھ دیگر محکمہ بھی بیداری کی مشعل روشن کریں گے۔